انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دادو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں صرف تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا۔ اس الیکشن سے عوام کو بہت بڑی کامیابی ملے گی۔
انہوں نے 2018ء کی انتخابی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے عوام کو مخاطب کرتے ہوئَے کہا کہ میں اس سے پہلے ہونے والے انتخابات میں دادو آیا تھا آپ نے تمام سیٹیں پاکستان پیپلز پارٹی کوجتوانی ہیں۔ ایسا کیا گیا تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی، عوام نے پی پی کے تمام امیدواروں کو جتوانا ہے، اگر موقع دیا گیا تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرے کو بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن تیر اور شیر کے درمیان ہے، یہ شیر عوام، کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کا خون چوستا ہے، ہم ملکر اس شیر کا شکار کریں گے‘ یہ کیسا شیر ہے جو گھر میں چھپا ہوا ہے اور اپنے مخالف کو شکار بنانے کے لئے دوسروں کو بولتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں 4دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک