آزاد امیدوار میدان میں

پشاور:قومی و صوبائی نشستوں پر 205آزاد امیدوار میدان میں

ویب ڈیسک:پشاورمیں صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوںاورقومی اسمبلی کی پانچ نشستوں کیلئے سب سے زیادہ آزاد امیدوار سامنے آئے ہیں مختلف رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ملاکر مجموعی طورپر359 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں جن میں سے آزاد امیدواروں کی تعداد205شمار کی گئی ہے –
عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماءاسلام، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی،پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے علاوہ اس مرتبہ نئی سیاسی جماعتوں یعنی تحریک انصاف پارلیمنٹرین، استحکام پاکستان، تحریک انصاف نظر یاتی کے امیدوار بھی پشاور کے مختلف حلقوں سے امیدواربنے ہیں-
اس طرح تحریک لبیک کے امیدوار بھی ایک مرتبہ پھر مختلف حلقوں سے قسمت آزمائی کررہے ہیں اس صورتحال میں بہت سے علاقوں میں ووٹ برادریوں اور تعلق داری کی بنیاد پر تقسیم ہونے کاخدشہ ہے جتنے زیادہ امیدوار الیکشن میں مقابلے پر ہوں گے اتنا ہی ووٹ حلقہ میں تقسیم ہونے کا امکان رہے گا-
بعض آزاد امیدوارسیاسی اورمذہبی جماعتوںکے ٹکٹ نہ ملنے پربھی پارٹی امیدوارکے مقابلے پرکھڑے ہیں اور کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے ہیںجس کی وجہ سے مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا پلڑا بھاری ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری