شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری

ویب ڈیسک: شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایل این جی ریفرنس واپس لینے پر بری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی اس دوران شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔
اس دوران نیب کی طرف سے ایل این جی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔
بعدازاں عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس میں بری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی