کشتی ڈوب گئی

بھارت میں سکول کے طلبا کی کشتی ڈوب گئی‘16 افراد ہلاک

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست گجرات میں پکنک منانے کے لئے گئے سکول کے طلباءکی کشتی جھیل ڈوبنے کے نتیجے میں 2 اساتذہ اور 14 بچے ہلاک ہوگئے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کی ہرنی جھیل میں پیش آیا‘حادثے کے وقت کشتی میں بچوں سمیت 27 افراد سوار تھے اور کسی نے بھی مبینہ طور پر لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔
حادثے میں 14 بچے اور 2 اساتذہ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 11 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے
مقامی سیاستدان کا کہنا ہے کہ یہ کشتی کے ٹھیکیدار کی غلطی تھی کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ ،دبئی اور ابو ظہبی میں طوفانی بارشیں :جھل تھل ایک ہوگیا