ائیر پورٹ چارج

ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں سے ائیر پورٹ چارجز وصولی کا فیصلہ

ویب ڈیسک :سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں سے ائیر پورٹ چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر ائیرپورٹ چارجز کے نام سے100 روپے فیس مقرر کردی گئی۔
اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ائیر لائنز سو روپے فیس وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی‘نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ چارجز فیس وصولی کا حکم نامہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ویدانت پٹیل