8 فروری تاریخ رقم ہونے کا دن ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے عوام باہر نکلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ان کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ نواز شریف 73 سالہ بوڑھی خاتون کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتے۔ انہیں باہر نکل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔ عوام میں جا کر ہی انہیں سب معلوم ہو جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام نہ صرف ووٹ کا حق استعمال کریں بلکہ اس کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کریں کہ کہیں چوری نہ ہو جائے۔
پی ٹی آئی کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 8 فروری تاریخ رقم ہونے کا دن ہے، اس دن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  سوات، سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشہ کو حادثہ، 4 بچیاں زخمی