عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید

عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تینوں سیاسی رہنماؤں نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں،
جس پر عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔
فاضل جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 جنوری تک ملتوی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید