بھاری مقدار میں اسلحہ

پشاور، پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھانہ ماڑی اور سربند میں کاروائیوں کے دوران 121 عدد پستول، 18 عدد رائفل اور متعدد میگزین برآمد کر لیں۔
سٹی ڈویژن کے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے رنگ روڈ توربابا سٹاپ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار سے بھاری کھیپ غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
کاروائی کے دوران 18عدد رائفل اور 87عدد پستول برآمد کرنے کیساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ میں استعمال شدہ گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
کاروائی کے دوران درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے نقیب خان اور اشتیاق گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح کینٹ ڈویژن کے تھانہ سربند پولیس نے رینگ روڈ پر اہم کاروائی کے دوران مشکوک موٹر کار سے اسلحہ برآمد کرکے ملزم حسیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے
کاروائی کے دوران 34عدد پستول اور 50 سے زائد سپیئر میگزین برآمد کرنے کیساتھ ساتھ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اُگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات