ہونا ہی نہیں چاہئے

پی ٹی آئی والے جھوٹ بہت بولتے ہیں،مولانافضل الرحمان

ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہئے تھا۔
جمعیت علمائَے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں سرے سے ہونا ہی نہیں چاہئے تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ بہت بولتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کیلئے کھڑے ہیں بلکہ وہ پاکستان کیخلاف کھڑے ہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک