آزاد امیدوار فیاض الرحمان

پی کے 86 اور این اے 33 کے امیدوار فیاض الرحمان پیپلز پارٹی میں شامل

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے نوشہرہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پی کے 86 اور این اے 33 پر انتخاب لڑنےو الے آزاد امیدوار فیاض الرحمان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی عاصمہ عالمگیر سے ملاقات کے بعد فیاض الرحمان، میاں طاہر اللہ، اسحاق خان، وسیم خان اور سعید اللہ پی پی پی میں شامل ہو گئے۔
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی عاصمہ عالمگیر کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار فیاض الرحمان این اے 33 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم کھوکھر کے حق میں دستبردار ہو گئے جبکہ پی کے 86 نوشہرہ پر انہیں پی پی پی کی حمایت حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 27 جنوری کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پشاور جلسے عام میں فیاض الرحمان باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ یادگار اور تاریخی ہوگا۔
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ عالمگیر کا فیاض الرحمان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی شمولیت سے نوشہرہ میں پی پی پی مزید مستحکم ہوگی۔ اس موقع پر میاں راشد کاکاخیل کی قیادت میں فلک ناز، صفدر شباب طارق رحیم و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی کم ہونےکی خوشخبری سنادی