ہوٹل کے اندر دھماکہ

پشاور، فردوس بازار میں ہوٹل کے اندر دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: پشاور کے مصروف ترین فردوس بازار میں ہوٹل کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس سے بھگدڑ مچ گئی لیکن اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ہوٹل کے اندر کافی مالی نقصان ہو چکا ہے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود فردوس بازار میں ہوٹل کے اندر دھماکہ کے حوالے سے بی ڈی یو کی تحقیقات مکمل ہو گئیں۔ اس حوالے سے بی ڈی یو نے جائے وقوعہ کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لینے کے بعد یہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے پیش آنے کی رپورٹ جاری کر دی۔
بی ڈی یو کے مطابق بارود میں کوئی بال بیرنگ نہیں تھی اس وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ سے متعلق مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشہ کو حادثہ، 4 بچیاں زخمی