ہری پور، ایک قومی اور 3 صوبائی نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ متوقع

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے حوالے سے گہما گہمی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ضلع ہری پور کی ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 50 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہری پور کے حلقہ این اے 18 کی کل آبادی 11 لاکھ 74 ہزار 783 ہے۔ اس حلقے کیلئے 7 لاکھ 24 ہزار 915 رجسٹرڈ ووٹ ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 379500 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 345415 ہے۔
11 لاکھ کی آبادی کے ضلع کیلئِے 604 پولنگ سٹیشنز تیار کئے گئے ہیں جن میں مردانہ اور زنانہ پولنگ سٹینشز143، 143 جبکہ مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 318 ہے۔
ضلع سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 پر 16 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں ن لیگ کے بابرنواز خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے سید زوارنقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایون خان جو اب آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے کے نام شامل ہیں۔
حلقہ این اے 18 پر جے یو آئی کے مولانا محمد ایوب، جماعت اسلامی کے غزن اقبال خان ، تحریک لبیک پاکستان کے حاجی محمد صالح، قومی وطن پارٹی کے ڈاکٹر فائزہ رشید جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے ڈاکٹر عبدالمتین بھی مقابلہ کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔
ہری پور سے قومی اسمبلی کی واحد نشست پر مقابلہ کرنے والے دیگر امیدواروں میں سب سے زیادہ تعداد آزاد امیدواروں کی ہے۔ ان میں اسدعثمان، زولفقارخان، سید واجد حسین شاہ، شفقت محمود، عبدالشکور، غلام مجتبی، فیصل زمان اور رضوان سعید مغل کے نام شامل ہیں۔
3 صوبائی حلقوں پی کے 46 ، 47 اور 48 پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ حلقہ پی کے 46 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 257510ہے جس میں 134172 مرد جبکہ 123338 خواتین ووٹرز ہیں، ان کیلئے 212 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
حلقہ پی کے 46 پر 14 امیدواروں نے قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان میں ن لیگ کی ڈاکٹرشائستہ جدون، عوامی نیشنل پارٹی کی فرازیہ شاہین، پی ٹی آئی امیدوار اکبرایوب خان جو اب آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے شامل ہیں۔
دیگر امیدواروں میں جمعیت علماء اسلام کے عمر نصیرخان، جماعت اسلامی کے خالد ریاض، تحریک لبیک پاکستان کے سید قاصدعلی شاہ، قومی وطن پارٹی کی ڈاکتر فائزہ رشید، مرکزی مسلم لیگ کے عتیق الرحمان چوہان کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آزاد امیدواروں قاضی محمد اسد، جہانزیب خان، شوکت رضا عرف صائمہ، راجہ احتشام، پاکستان اسلامک ریپبلیکن پارٹی محمد سعید اور پی ٹی آئی پالینٹیرین کی ظافرخان بھی مقابلہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔
حلقہ پی کے 47 کیلئے 203 پولنگ سٹیشنز203قائم کئے گئے ہیں۔ اس حلقہ پر مقابلہ کرنے والوں میں تحریک انصاف کے آزاد امیدوار ارشد ایوب خان، عوامی نیشنل پارٹی کی ارم فاطمہ، آزاد امیدوار راجہ فیصل زمان، جمعیت علماء اسلام کے محمد جاوید، جماعت اسلامی کے محمد فیصل اعوان، تحریک لبیک پاکستان کے سید قاصدعلی شاہ، قومی وطن پارٹی کی رخسانہ شاہین، مرکزی مسلم لیگ کے ظفر اقبال، پی پی پی کے افتخار احمد اور پاکستان راہ حق پارٹی کی سعدیہ ندیم شامل ہیں۔
صوبائی حلقہ پی کے 48 پر 16 امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے ہیں۔ ان میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ملک عدیل اقبال، جماعت اسلامی کے حفیظ الرحمان، آزاد امیدوار خیام اسلام جبکہ جے یو آئی کی رقیہ بی بی کا نام شامل ہے۔
اس حلقہ پر دیگر امیدواروں میں آزاد حیثیت سے مقابلہ لڑنے والے زولفقار احمد، محمد صالح تحریک لبیک پاکستان ، رضوان سعید مغل آزاد امیدوار، مرکزی مسلم لیگ کے عتیق الرحمان چوہان، پاکستان پیپلز پارٹی کی شائستہ ناز، پاکستان ریپبلکن پارٹی کے ستار محمد کے نام شامل ہیں۔
حلقہ پی کے 48 پر آزاد امیدوار سائرہ بی بی، طاہرجاوید، عاقب احمد شاہ، فیصل زمان، گوہرنواز اور ن لیگ کے محمد حامد شاہ بھی مقابلہ کیلئے میدان میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی