ثانیہ مرزا کا شعیب ملک

ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک: ثانیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے ہفتہ کی صبح شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر شادی کی مشترکہ تصاویر جاری کیں۔
جس کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا، دونوں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی۔
جبکہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔
اب اتوار کی صبح ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے اہلخانہ اور ثانیہ کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق چند ماہ پہلے ہو چکی تھی۔
پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود شعیب اور ثانیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن