دواؤں کی قلت

پختونخوا کے ہسپتالوں میں دواؤں کی قلت، 9 ارب روپے کے فنڈز درکار

ویب ڈیسک: پختونخوا کے ہسپتالوں میں دواؤں کی شدید قلت ہے جس کیلئے 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ کا سیکرٹری ہیلتھ کے پی کو ہسپتالوں کی مالی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دواؤں کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایاجات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کئے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے اور فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کیلئے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا جا سکا۔
جاری دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نے 23 – 2022 میں 99 کروڑ77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا تاہم اس بجٹ سے دواؤں کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔
سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے۔
فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، دواؤں، طبی آلات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت سے پیسے مانگے ہیں،
خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے وفاق سے فنڈز ملتے ہی رقم جاری کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف