انتظار ختم، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک: طویل خشک سالی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ چیف میٹرولوجسٹ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جنوری کےآخری ہفتے میں بارشیں شروع ہونگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ رواں ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم