مردان میں ٹرانسفارمر

مردان میں ٹرانسفارمر کوئیل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک: مردان میں ٹرانسفارمر کوئیل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق صدر سرکل پولس نے ضلع بھر میں ٹرانسفارمر کوئیل چوری کرنے والے گروہ کے 07 ملزمان گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مال مسروقہ سے حاصل شدہ مجموعی رقم 10 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ تحت بھائی، ساڑوشاہ، شیرگڑھ اور لوند خوڑ میں رات کے اوقات میں پے درپے ٹرانسفارمرز سے کوئیل چوری ہونے کی متعدد وارداتیں ہوئی تھیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ضلع مردان کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگانے میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم کامیاب رہی۔
پولیس کے مطابق مردان میں پکڑے جانیوالے گروہ کا تعلق لوکل ایریا سے ہے۔
ملزمان نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان رات کے وقت ٹرانسفامرز چوری کر کے ان سے کوئلز نکال کر فروخت کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا