مانسہرہ میں لینڈ سلائڈنگ

مانسہرہ میں لینڈ سلائڈنگ حادثہ میں نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں لینڈ سلائڈنگ حادثہ میں نوجوان مٹی تلے دب جانے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بفہ کلاڑے شرکی میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے محمد عمر نامی نوجوان کی مٹی کے نیچے دب جانے سے موت واقع ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچی۔
ریسکیو مانسہرہ کی ڈیزاسٹر ٹیم نے بروقت رسپانس کر کے پیشہ ورانہ طور پر ڈیڈ باڈی کو مٹی کے تودہ سے نکال کر بفہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد