امریکی فوجی کارگو جہاز

حوثیوں کا امریکی فوجی کارگو جہاز پر میزائلوں سے حملہ

ویب ڈیسک: حوثیوں نے امریکی فوجی کارگو جہاز پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے خلیج عدن میں ایک امریکی فوجی کارگو جہاز کو بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حوثی باغیوں نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ امریکی اور برطانوی حملوں کیخلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے،
اور کسی بھی نئی جارحیت کو سزا کے بغیر نہیں جانے دیا جائیگا۔
یمن میں حوثی ٹھکانوں کیخلاف امریکی قیادت میں فوجی چھاپوں کے باوجود، اس گروپ نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے راستوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں
یمنی گروپ نے وعدہ کیا ہے کہ غزہ پر جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا