اسرائیلی حکومت ختم ہو

غزہ جنگ ختم ہوئی تو اسرائیلی حکومت ختم ہو جائے گی

ویب ڈیسک: اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ ختم ہوئی تو اسرائیلی حکومت ختم ہو جائے گی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر نے پارٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ردعمل دینے کی ہدایت کی ہے۔
بین گویر، جو بڑی سیکورٹی کابینہ کا حصہ ہیں لیکن جنگی کابینہ کا نہیں ہیں نے حالیہ ہفتوں میں کئی مواقع پر نیتن یاہو کیساتھ جھڑپیں کر چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیر خزانہ بیزال سموٹریچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو امریکی دباؤ کے باوجود جنگ کی شدت میں اضافہ کرنا چاہئے۔
اس سے قبل بھی انتہاپسند وزیر اپنی حکومت کو غزہ پر قبضے کے لیے اکسا چکے ہیں اور ساتھ ہی فلسطینیوں کو غزہ چھوڑ کر کہیں اور جاکر بسنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول