جنگ بندی کا امکان

اسرائیل و حما س کے درمیان دو ماہ کی جنگ بندی کا امکان

ویب ڈیسک :امریکی مذاکرات کار نے اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ کی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
امریکہ میں جو بائیڈن حکومت کے دو اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی مذاکرات کار اسرائیل حماس تنازعے میں معاہدے کے بہت قریب ہیں جس کے تحت اسرائیل غزہ میں فوجی آپریشن دو ماہ کے لیے روک کر سکتا ہے دوسری جانب حماس سے 100 زائد یرغمالوں کو رہا کر دے گی۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق امریکی حکومت کے دو اعلیٰ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہفتے کو اس معاہدے کی شرائط منظر پر آئیں اور اس پر دو مرحلوں میں عمل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں جنگ بندی کے بعد حماس یرغمال خواتین، بڑی عمر کے افراد اور زخمیوں کو رہا کر دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس اس کے بعد باقی تفصیلات پر عمل کریں گے جس کے تحت پہلے 30 دن میں اسرائیلی فوجی اور مرد بھی رہا کیے جائیں گے جب کہ اسرائیل مزید انسانی امداد کی غزہ میں فلسطینیوں کو پہنچانے کی اجازت ہو گی۔
اس معاہدے کے تحت اگرچہ جنگ مکمل طور پر بند نہیں ہوگی۔ لیکن امریکی حکام پر امید ہیں کہ اس سے جنگ بندی کی جانب پیش رفت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی