جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشار نے 2 ملزمان گرفتار کر لئے جو ان ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ان گرفتار ملزمان میں شمس الرحمان اور شفیع اللہ شامل ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم نے ملزم شفیع اللہ کو سوات جبکہ ملزم شمس الرحمان کو پشاور سے گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید پڑھیں:  27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، الرٹ جاری