ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن، کھاد، آٹا اور چینی کی بھاری کھیپ برآمد

ویب ڈیسک: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس کریک ڈاون میں کھاد، آٹا اور چینی کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 326 کامیاب آپریشنز کئے گئے۔
ان آپریشنز میں 18980 اعشاریہ 34 میڑک ٹن کھاد، 2403 اعشاریہ 854 میٹرک ٹن آٹا اور 7603 اعشاریہ 894 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف یکسو ہیں اور ذخیرہ اندوزی کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ان آپریشنز میں کھاد، آٹا اور چینی کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا احتجاج،روڈ بند