ملائیشین بادشاہ

نئے ملائیشین بادشاہ پُرتعیش گاڑیوں سے زیادہ موٹر بائیک کے شوقین

ویب ڈیسک: نئے ملائیشین بادشاہ ابراہیم اسکندر پُرتعیش گاڑیوں سے زیادہ موٹر بائیک کے شوقین ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابراہیم اسکندر نے ملائیشیا کے بادشاہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ان کی تاج پوشی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ملک میں شدید سیاسی عدم استحکام ہے اور بادشاہ کے لیے مداخلت ناگزیر ہوچکی ہے۔
واضح رہے 65 سالہ سلطان ابراہیم اسکندر ارب پتی ہیں اور پُرتعیش گاڑیوں سے زیادہ موٹر بائیک کے شوقین ہیں۔
یاد رہے ملائیشیا میں دنیا کی واحد گردشی بادشاہت ہے یعنی بادشاہت موروثیت کے بجائے باری آنے پر منتقل ہوتی ہے۔ 1957 میں برطانیہ سے آزادی ملنے کے بعد سے اب تک مالے نسل کے 9 ریاستی (صوبائی) حکمران پانچ پانچ سال کے لیے بادشاہت حاصل کرتے آئے ہیں۔
ملائشین بادشاہ سلطان ابراہیم اسکندر شاندار کاروں اور موٹر بائیکس کے ذخیرے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ بلوم برگ نے بتایا ہے کہ سلطان ابراہیم اور ان کے خاندان کی مجموعی دولت 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تک ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی