موسمیاتی تبدیلی

پشاور، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موافقت پیدا کرنے پر ورکشاپ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موافقت پیدا کرنے پر وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقی خیبرپختونخوا کے تعاون سے پشاور میں ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
ورکشاپ کا مقصد صوبائی متعلقہ محکموں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ وزیراعلی کے مشیر برائے محکمہ منصوبہ بندی وترقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
افتتاحی سیشن کے دوران وزیراعلی کے مشیر برائے محکمہ منصوبہ بندی وترقی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موافقت کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ ماحولیاتی تبدیلی سے موافقت کا کام ایک دستاویز تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ صوبے کے بہترین مفاد میں اس پر عملی کام جاری رہنا چاہئے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے تجویز پیش کی کہ اس طرح کے منصوبے ضلعی سطح پر بھی تیار کئے جانے چاہئیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں حالیہ قدرتی آفات کی تباہی کو دیکھتے ہوئے ہمارے پاس ان سے نمٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء کو خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاکہ انہیں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے تیاری میں مدد مل سکے اور اس حوالے سے مناسب اقدامات تجویز کرنے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:  صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ کی نعشیں قابل شناخت ہیں ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ