عمران خان

بشریٰ بی بی کا مقدمات سے کوئی لینا دینا نہیں‘عمران خان

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں‘بشریٰ بی بی کا ان مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی پتہ چلا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا منتقل کیا گیا ہے ‘ ہم نے گھر جانے کیلئے نہ کسی کو درخواست دی نہ رعایت مانگی۔
جس ہار کو بنیاد بناکر سزا دی گئی وہ پریس کانفرنس میں عوام کو دکھائیں گے، ایسے متنازع فیصلے دے کر یہ ملٹری کورٹس بنارہے ہیں، یہ ان کے فیصلے نہیں یہ نظام انصاف کو تماشہ بنارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ”میں نے کیا ڈیل کرنی ہے رابطے کرنے والے رابطے کرتے ہیں، میں باریاں لینے کیلئے سیاست میں نہیں آیا ہوں، مجھے بدنام کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کو مقدمات میں شامل کیا گیا“۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہار والے معاملے سے بشریٰ بی بی کا سرے سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہار توشہ خانہ کا نہیں، سعودی سفیر نے میرے گھر خود پہنچایا تھا، میں نے خود یہ ہار توشہ خانہ میں جمع کرایا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھ سے رابطے کیلئے بشریٰ بی بی سے بات کی گئی اس نے کہا جیل جاکر خود بات کریں، مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا یہ سب تین سال کی کرسی کی بات ہے، یہ سب میوزیکل چیئر چل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد بے قصور ہیں‘بشریٰ بی بی کا ان مقدمات سے کوئی لینا دینا نہیں وہ گرفتاری دینے جیل آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق