شہید لیویز و خاصہ داروں کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: انضمام سے قبل شہید 199 سابقہ لیویز و خاصہ داروں کے بچوں کو محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے سمری صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ۔
خیبر پختونخوا پولیس میں ضم ہونے والے سابقہ خاصہ دار جن کی مدت ملازمت 10 سال سے کم بنتی ہے اور قانوناً پنشن کے حقدار نہیں ٹھہراتے، ان کے متبادل کے طور پر ان کے بچوں کو بھرتی کی سمری بھی ارسال کی گئی ہے ۔
ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکوارٹرز اول خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات پر الگ الگ سمریاں حکومت کو بھجوائی گئی ہیں ۔
ضم شدہ لیویز و خاصہ داروں کی سنیارٹی لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے، جس کے بعد ان کی پروموشن کا عمل شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام سے ان کی محکمہ میں ترقی کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ سابقہ لیویز و خاصہ داروں کے مذکورہ معاملات نمٹانے کیلئے آئی جی پی اختر حیات خان نے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کیں اور منظوری کیلئے سمریاں صوبائی حکومت کو بھیجوا ئی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کاعزم