ایمل ولی خان

عمران خان کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے‘ایمل ولی خان

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے ‘عمران خان فرعون وقت تھے ۔
چارسدہ میں ارسلان بہرہ مند کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھا کہ فیض حمید، جنرل باجوہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے اقتدار میں آنے والے عمران خان کا خیال تھا کہ پانچ ہزار لوگوں کو پھانسی چڑھا کر پاکستان کا مستقبل بچھائیں گے لیکن عمران کو اپنے کئے کی سزا مل گئی ۔
ایمل ولی خان نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے پر تعجب کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین دیگر جیلوں میں قید کی زندگی گزار رہی ہیں اگر ایسا ہے تو پھر تمام قید خواتین کو رعایت ملنی چاہئے ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اے این پی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو برداشت نہیں کرتی کیونکہ پاکستان ہمارا ملک ہے پاکستان کے اندر جتنی بھی بنیادی ستون ہے وہ ایک ہی پیچ پر ہیں لیکن اگر انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ہمارے معاملات میں مداخلت کرتی ہے تو اس مداخلت کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات