انڈر 19 ورلڈکپ، بنگلا دیش کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں داخل

ویب ڈیسک: آئِی سی سی کے زیر اہتمام کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں بنگال ٹائیگرز کو زیر کر کے پاکستان نے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔
یاد رہے کہ اس اہم میچ میں بنگالی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 5 رنز سے شکست ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں بگالی ٹیم نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے اوپننگ میں صرف 37 رنز ہی بن پائے تھے کہ شامل حسین 19 اور شاہ زیب خان 26 رنز بنا کر چلتے بنے۔
ان کے بعد مڈل آرڈر میں عرفات منہاس نے 34 جبکہ علی اسفند نے 19رنز کی مختصر اننگز کھیلی۔
یاد رہے کہ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی بناء پر انڈر 19 ورلڈکپ کے اہم میچ میں گرین شرٹس 41 ویں اوور میں ہی پویلین لوٹ گئی جبکہ اس دوران انہوں نے صرف 155 رنز ہی بنائے تھے۔
155 رنز کے نسبتا آسان ہدف کے تعاقب میں بنگالی ٹیم بھی جم کر نہ کھیل سکی اور پاکستانی انڈر 19 ٹیم کی باولنگ لائن نے انہیں 150 رنز تک ہی محدود کئے رکھا۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی شہید، 9 افراد زخمی