پی ایس ایل

پی ایس ایل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز6فروری سے ہوگا

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ‘ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی فائنل اور پلے آف میچز سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9،9 میچز جبکہ ملتان 5 میچز کو ہوسٹ کرے گا۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 فروری 2024 سے لاہور میں ہوگا، جہاں لیگ کی 2 بار کی چمپئن لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں کراچی میں 9 مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔
نویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا ا?غاز 6 فروری سے ہوگا جبکہ کم ازکم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے ہوگی۔
پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی‘ پی سی بی ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے، ویب سائٹ پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔
بورڈ کی جانب سے ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی