گاڑی کو حادثہ

لکی مروت میں پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی کو حادثہ ،ساتھیوں سمیت زخمی

ویب ڈیسک :لکی مروت میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کار حادثے میں ساتھیوں زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چوکی جھنڈ کے قریب تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں جوہر محمد خان سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے لکی سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، گھمکول کیمپ پرائمری سکول کی عمارت پر تعمیرانی کام تعطل کا شکار