تھانہ شہید گلفت حسین

پشاور: تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
واقعہ تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود مولوی جی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کر کے مسمی نوید ولد ظاہر شاہ سکنہ چارسدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او رضوان برکی نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے ورثاء کو اطلاع کردی گئی ہے۔
مقتول کی سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی، ورثاء آنے کے بعد ان کی رپورٹ پر باقاعدہ ملوّث ملزم یا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خال بازار کا بجلی ٹرانسفارمر 3 دن سے خراب، پانی ناپید، کاروبار ٹھپ