انسانی امداد

امریکی صدر کا نیتن یاہو سے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔
جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے اور رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق بات چیت کی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ رفح میں 10 لاکھ فلسطینیوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر فوجی آپریشن آگے نہیں بڑھنا چاہئے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی کے بارے میں بھی بات چیت کی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت میں پیشرفت سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ