گاڑی حادثے کا شکار

لوئر کوہستان:پٹن میں گاڑی حادثے کا شکار،10افراد زخمی

ویب ڈیسک :لوئرکوہستان کی تحصیل پٹن کیال درہ کے مقام پر پک اپ گاڑی حادثے کا شکار،10افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پٹن سے کیال جانے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔
کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ کی گئی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو نکالا۔
تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 5 زخمیوں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیاجہاں سے ڈاکٹروں کی ہدایات پر 3 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ایمبولینس میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے