مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ملزمان علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل