غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال

غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں، ایم ایس

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، عوام کی جانب سے تمام سہولیات بروقت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات خان کا کہنا تھا کہ اے ائی پی پراجیکٹ سے مزید سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں جبکہ دستبیاب وسائل میں مریضوں کو تمام سہولیات دی جائیں۔
ایم ایس غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا کہنا تھا کہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے مشکلات ہیں، اسی وجہ سے لوگ دوسرے شہروں کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مہمند کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں کو فعال کیا جائَے جبکہ مامدگٹ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کی سہولت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی