شہرام ترکئی ضمانت

صوابی، 19 کیسز میں ضمانت منظور، شہرام ترکئی کی آبائی گاؤں آمد

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر تعلیم اور نومنتخب ایم این اے شہرام ترکئی کا اپنے آبائی گاوں صوابی کی ترکئی ہاؤس آنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
کارکنان سینکڑوں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر جلوس کی شکل میں اسماعیلہ انٹرچینج پہنچے اور وہاں سے انہیں جلوس کی شکل مِیں آبائی گاوں لے آئے۔
اس موقع پر نومنتخب ایم پی اے شہرام ترکی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کوئی سیٹ نہیں، ان کی زیرو پوزیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ فراڈی حکومت کو بٹھایا گیا تو یہ حکومت چند ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان