آر او ہراسگی سے توہین عدالت ہوئی، تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ میں ڈی آر او کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کیسز میں جو بھی وکلاء ہیں سب کو سینں گے۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ پی کے 73 کے امیدوار کا آر او سے بدتمیزی، انہیں ہراساں کرنے سے توہین عدالت ہوئی ہے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز کو متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
عدالت نے سماعت کے دوران درخواست گزار کی استدعا کے بعد ڈی آر او کو حاضر ہونے کا کہا اور ساتھ ہی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کو بطور وکیل ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل تحریری معافی نامہ جمع کریں اور پھر آئیں۔ قانون کے مطابق داد رسی کرینگے لیکن آپ کو ایسا روایہ نہیں رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ایجنسیوں کےکام نہیں،طریقہ کارپراعتراض ہے :اسلام آباد ہائیکورٹ