پشاور، پی ڈی ایم 2 ہی لانا تھا تو انتخابات کیوں کرائے گئے؟شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم 2 ہی لانا تھا تو انتخابات کیوں کرائے گئے؟۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بڑا دھاندلہ ہوا ہے، شکر ہے مولانا کو بھی دھاندلی نظر آگئی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا جو سیٹ اپ بن رہا ہے، اس کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا۔ حکومت بنانے کے لیے ایک دوسرے کو بلیک مل کیا جارہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ الزام لگایا کہ ہمارے ساتھ پری پول ریگنگ کی گئی، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ لوگوں کی آنکھیں اب عدالتوں پر لگی ہوئی ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ تھوڑی غلط فہمی ہے جو کوئی بڑا مسلہ نہیں، باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی کی ایک بار پھر پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ