سابق صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی انٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر دی گئی۔
بعدازاں عاطف خان اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے اور انہیں بھی ایف آئی آر 833 میں بی بی اے لیا۔ اور ایف آئی آر نمبر 832 میں سیشن کورٹ سے بی بی اے لیا گیا۔
اس موقع پر ایم پی ایز طارق محمود آریانی، طفیل انجم، امیر فرزند خان، آئی ایل ایف کے ضلعی صدر اظہر رحیم خان ایڈووکیٹ، سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ریاض پائندہ خیل، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جواد خان سمیت کثیر تعداد میں وکلاء موجود تھے۔
یاد رہے کہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے انتقال کے باعچ عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، زرداری / شہباز