پشاور ہائیکورٹ، افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں 16 افغان خواجہ سراؤں کو وطن واپس بھیجنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ انہوں نے دوران سماعت رجسٹرڈ افغان خواجہ سراؤں کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغانستان میں خواجہ سراؤں کی جان کو خطرہ ہے انہیں واپس نہ بھیجا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر غیر ملکیوں کے پاس ویزہ ہے اور وہ ایکسپائر نہیں تو پھر تو پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔
دوران سماعت پشاورہائی کورٹ نے رجسٹرڈ افغان خواجہ سراؤں کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیمپ کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند