عمران خان سزاؤں

عمران خان کا سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سائفر، توشہ خانہ اور نکاح کیس کی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں وکیل سلمان صفدر دائر کریں گے۔
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔
تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود عمران خان کی جانب سے سزاﺅں کے خلاف اپیلیں دائر نہیں کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق