متحدہ علماء کو نسل کا مطالبہ

متحدہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی ‘ سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری اور دیگراہم رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کی گہری کھائی میں دھکا دے دیا گیا ہے، منتقم مزاج حکمرانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے تک ریاستی نظام میںکوئی تبدیلی نہیں آئے گی ‘ مہنگائی نے عوام کا جینا پہلے ہی حرام کر رکھا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے ‘ بقول علماء کونسل بدقسمتی سے ہمارا محبوب وطن پاکستان اناڑیوں اور نبرداروں کے رحم و کرم پر ہے، دھونس دھاندلی سے اقتدارمیں آنے والے کرداروں نے قومی اداروں کو تختہ مشق بنالیا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اقتدار چھوڑنے سے پہلے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے ‘ امر واقعہ یہ ہے کہ نگران حکومت عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالنے میں صرف اس لئے مصروف دکھائی دیتی ہے کہ ایک طرف آئی ایم ایف نے دبائو میں اضافہ کر رکھا ہے تودوسری جانب شاید وہ آنے والی منتخب حکومت کے لئے سہولت کاری کر رہی ہے کیونکہ اگر نو منتخب حکومت اقتدار سنبھالتے ہی عوام پر بجلی ‘ پٹرول اورگیس کے بموں سے ”حملے” کرے گی تو لوگ اس کا جینا دو بھر کردیں گے ‘ بہرحال علمائے کرام کے نقطہ نظر سے اتفاق کئے بناء کوئی چارہ نہیں ہے اور نگران حکومت کو ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  نامناسب یقین دہانی