پشاور، فارم 45 کے مطابق تمام نتائج درست کئے جائیں، علی امیں گنڈاپور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امیں گنڈاپور کا احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق تمام نتائج درست کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حق کا ساتھ دینے پر عوام کو سلام پیش کرتاہوں، عوام کے حقوق اور ووٹ کا تحفظ ہم پر فرض ہے۔ الیکشن کمیشن،عدلیہ اور ادارے ظلم کا نوٹس لیں۔
علی امیں گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس ملک کیلئے ہمارے آباو اجداد نے بہت قربانیان دیں، ہم اب بھی قربانی دینے کو تیار ہیں، گزشتہ دو سال ہم نے صعوبتیں برداشت کیں۔ اب ہم نے یہاں امن قائم کرنا ہے۔
نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم۔نے نوجوانوں کو روزگا فراہم کرنا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، اس کیلئے پرامن ماحول کا ہونا نہایت ضروری ہے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم جاگ گئی ہے اورآج راولپنڈی کے کمشنر نے دھاندلی کا اعتراف کرکے اس بات کا بین ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن شے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تمام نتائج درست کئے جائیں، جو عوام چاہتی ہے اس کو حکومت دی جائے۔
انتخابی دھاندلی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو آر او اس جرم میں شریک ہیں ان کیلئے اصلاح کا وقت ہے، آر اوز اٹھیں، بات کریں ، حق کا ساتھ دیں۔ ہم اپ کا ساتھ دیں گے۔
نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، سب سے پہلے صحت کارڈ بحال کرینگے، پناہ گاہیں اور لنگر خانے دوبارہ آباد کرینگے، میرا وعدہ ہے، نوجوانوں کو روزگار دوں گا۔
تحریک انصاف کے رہنما ان کا مزید کہنا تھا کہ چادر و چاردیواری کا تحفظ یقینی بنائیں گے، خواتین کو شرعی حقوق دلانے میں مفت قانونی مدد فراہم کریں گے۔
عوام کے ساتھ وعدہ کرتے ہوئے علی امین کا کہنا تھا کہ جو رشوت مانگیں گے اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے ، کرپشن کے خلاف پورے صوبے کے عوام اٹھ کھڑے ہوں، کرپشن۔کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس، خیبرپختونخوا کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست