ملزم جاں بحق

سوات:پولیس سٹیشن غالیگے میں مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق

سوات کے پولیس سٹیشن غالیگے کی حوالات میں مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملزم سلیمان کو پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔
پولیس نے موقف اپنایا ہے کہ ملزم نے سوات ملزم نے حوالات کے واش روم میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی ہے‘پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔
دوسری جانب پولیس سٹیشن میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ملزم کے لواحقین کا احتجاج جاری ہے ۔
مشتعل عوام نے پولیس سٹیشن کا گھیراؤ کرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ