اتحاد کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک :تحریک انصاف نے پنجاب اور وفاق میں سنی اتحادکونسل سے اتحاد کا فیصلہ کر لیا ‘بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اجازت دے دی ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی جب کہ سیاسی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کےساتھ اتفاق کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے جس کے لئے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کر دیا گیا۔
تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کرے گی‘ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کل سے شمولیتی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع