پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2 مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے حکام کی جانب سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے منصوبہ کو 2 مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جرمانے سے بچنے کیلئے منصوبہ کے پہلے مرحلے میں گوادر سے ایرانی سرحد تک 81 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے 781 کلومیٹر کی کل پائپ لائن کے حصے کے طور پر منصوبے کے پہلے حصے کی منظوری دی ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے مطابق 81 کلومیٹر طویل پائپ لائن گوادر کو آئی پی گیس لائن منصوبے سے منسلک کرے گی اور ابتدائی طور پر گیس گوادر میں استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری