ہائیکورٹ سے رجوع

عمران خان کا پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔
بانی تحریک انصاف کی جانب نسے وکیل شیر افضل مروت نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اہم معاملات پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔
عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فیض الرحمان کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم