ن لیگ

جعلی بیلٹ پیپرز چھپائی کی ویڈیو فراڈ کے سوا کچھ نہیں، ن لیگ

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فراڈ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج آنے پر تحریک فتنہ فساد وہی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو وہ 2014 سے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تحریک فتنہ و فساد کے سیاست میں آنے کے بعد سے ان کی جانب سے دہشت گردی جاری ہے۔ کمشنر راولپنڈی کا فلاپ ڈراما تھا، اس کے بعد ایک اور پلانٹڈ اسٹوری سامنے آئی۔
اب اردو بازار یا انارکلی میں بیلٹ پیپرز چھپوانے والی اسٹوری سامنے آ گئی ہے۔ عجیب بات ہے کہ دروازے کھول کر بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے تھے۔
جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ کے بیلٹ پیپر لاہور میں کیوں چھپوانے کی ضرورت تھی۔ ہم نے تو دوبارہ گنتی کی درخواست کر رکھی ہے۔ دروازے کھول کر بیلٹ پیپر کون چھاپتا ہے۔ معاملہ پکڑنے کے بعد آپ نے معاملہ آگے نہیں بڑھایا۔

مزید پڑھیں:  عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگاہونےکاامکان