پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے طلب کر نے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پنجاب میں ارکان اسمبلی کے حلف اور حکومت سازی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا ، الیکشن ڈے کے بعد 21 دن کے اندر آئینی طور پر اسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لیں، اگلے 72گھنٹے میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائے گی ، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل منظورجھوٹی خبرپر30لاکھ ہرجانہ ہوگا