کوہاٹ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام کا پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقہ بڑھ اور جبی کے عوام نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
اہالیان علاقہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گزشتہ 5 روز سے بجلی نہیں ہے جس سے گھروں میں پینے کا پانی تک ناپید ہو گیا ہے۔ علاقہ مکین برساتی تالاب کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے باوجود علاقہ بڑھ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
اہالیان علاقہ کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے سے موبائل نیٹ ورک بھی بند، شہر کے دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع ہے۔
علاقہ مکین نے مساجد میں اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بجلی بحال نہیں ہو جاتی سرکاری ہسپتال اور سکول احتجاجا بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ تھا،مشعال یوسفزئی